’’دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگا پور کا‘‘ کمزور ترین افغانستان کا، پاکستان کا نمبر کتنا ہے؟

27  اکتوبر‬‮  2017

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوگیا‘ پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے۔تفصیلات کےمطابق نئی جاری کردہ پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور تنہا پہلے نمبر پر ہے‘ اس سے قبل سنگاپور اور جرمنی پہلی پوزیشن پر براجمان تھے ‘ پیراگوئے کی جانب سے سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کے بعد جرمنی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔سنگاپور کے

شہری 159 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہوسکتے ہیں ‘ جبکہ جرمنی کے شہریوں کو 158 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل ہے‘ جبکہ سویڈن اور جنوبی کوریا تیسری نمبر پر ہیں۔اسی فہرست میں امریکی پاسپورٹ چھٹی پوزیشن ہے ‘ جبکہ ملیشیا‘ آئر لینڈ اور کینیڈا بھی اسی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکا کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ‘ ترکی اور وسط افریقی جمہوریہ کی جانب سے ویزہ فری انٹری کا اسٹیٹس واپس لینے کے سبب گری ہے۔افغانستان اس فہرست میں سب سے نچلے درجے پر یعنی 94 ویں نمبر پر ہے ‘ جس کے شہریوں کو محض 22 ممالک میں ویزہ انٹری حاصل ہے۔پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے‘ یعنی افغانستان سے محض ایک درجہ اوپر۔ پاکستان اور جنگ سے متاثرہ ملک عراق مشترکہ پوزیشن پر ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے 78 ویں نمبر سے اٹھ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔یہ انڈیکس کینیڈا کی ایک کنسلٹی فرم آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور اس کے مینجنگ ڈائریکٹر کا فلپ مے کا کہنا ہے کہ پہلی بار کوئی ایشیائی ملک اس فہرست میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوا ہے‘ جو کہ سنگاپور کی ڈپلومیٹک کاوشوں اور بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…