6ہزار سے زائد پاکستانی عمرے کیلئے گئے اور انہوں نے وہاں ایسی کیا حرکت کی کہ سعودی عرب بھی بول اٹھا

26  اکتوبر‬‮  2017

ریاض ( آن لائن ) سعودی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 ہزار سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔سعودی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2017۔2016 کے دوران چودہ لاکھ تریپن ہزار چار سو چالیس (1453440) پاکستانی زائرین کوعمرے کے ویزے جاری کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے اکثر افراد کی تعداد

واپس چلی گئی تاہم چھ ہزار نو سو پانچ (6905) زائرین تاحال سعودی عرب میں ہی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعد نائیجیریا کے 1629، مصر کے 1081 جبکہ انڈونیشیاء4 اور سوڈان کے 592 زائرین ویزہ ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں تاحال موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ پاکستان اور پھر انڈونیشیاء4 سے 876،246 ، مصر 608،561 اور چوتھے نمبر پر بھارت سے پانچ لاکھ پچیس ہزار دو سو اٹھتر زائرین عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب تشریف لائے۔اس ضمن میں نیشنل کمیٹی کے سربراہ ماروان شعبان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزارتِ حج و عمرہ کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں نئی پالیسی تشکیل دیں تاکہ کوئی بھی شخصعمرہ ویزے ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار نہ کرسکے۔کمیٹی نے نئی سال کے لیے عمرہ ویزوں کے لیے بھی پالیسی ترتیب دی جس کے مطابق اب یکم محرم سے 30 شوال (ہجری کلینڈر) سال کے 12 ماہ اور 300 دن عمرے کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔واضحرہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کسی بھی ملک کے مسلمان باشندے کو عمرے کا ویزہ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد پندرہ روز سے ایک ماہ تک کی ہوتی ہے تاہم کچھ افراد عمرہ ادائیگی کے بعد وہاں کاروبار کے لیے غیرقانونی طور پر سکونت اختیار کرلیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…