شاہ سلمان کا اچانک بڑا فیصلہ ،سعودی عرب جانے سے پہلے پاکستانیوں کو اب یہ کام لازمی کرنا ہوگا

21  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت  نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے31 اکتوبر 2017 سے پاسپورٹ جمع کرانے سے قبل بائیو میٹرک کرانا لازم قرار دے دیا ۔اس ضمن میں یکم جنوری 2018 تک چھوٹ تھی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز سعودی سفارتخانہ کی جانب سے اچانک سر کلر جاری کیا گیا ہے کہ 31 اکتوبر

سے عمرہ زائرین کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے سے پہلے بائیو میٹرک لازمی ہے ۔ادھر اسلام آباد اور کراچی کے قونصلیٹس نے بھی عمرہ ویزہ پر کوٹہ سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے اس اقدام سے وہ افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ایڈوانس ٹکٹ حاصل کر رکھے ہیں اور جن کی سعودی عرب میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ موجود ہے۔عمرہ کاروبار سے منسلک ایجنٹس کو اس اقدام سے زبردست جھٹکا لگا ہے کیونکہ ویزہ لگنے کی شرح میں 50 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے قبل دوسری بارعمرہ کی مد میں دو ہزار ریال اضافی جمع کرانے کے سعودی فیصلے سے ہزاروں افراد متاثر ہو ئے ہیں ، رہی سہی کسر 31اکتوبر سے بائیو میٹرک کے نافذ ہونے سے پوری ہو گئی۔پاکستانیوں کی جانب سے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…