ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست جاری،چین،بھارت ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی حیرت انگیزپوزیشن

20  اکتوبر‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کو دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا،آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔

جمعہ کو آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبی، فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دنیا بھر ہونے والی جنگوں، غذائی قلت اور گندے پانی سے سالانہ ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔ 2015 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں چین دوسرے نمبر ہے جہاں 2015 میں 18لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قبل ازوقت زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بنگلادیش ،شمالی کوریا،جنوبی سوڈان،ہیٹی،افریقی ریجن اور جنوبی ایشیائی ممالک شامل ہیں جبکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان شامل نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…