سعودی عرب کا زائرین عمرہ و حج کیلئے شاندار اقدام اب کتنی دیر میں مکے سے مدینے کا فاصلہ طے ہوگا!!

18  اکتوبر‬‮  2017

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین ایکسپریس ٹرین پہلی بار تجرباتی طور پر منگل کی صبح جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔ دونوں شہروں کو جوڑنے والی ریلوے لائن مکمل ہوجانے پر تجربہ کیا گیا۔پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ اور سربراہ ریلوے جنرل کارپوریشن ڈاکٹر رمیح الرمیح سعودی ریلوے کمپنی (سار) کے چیئرمین ڈاکٹر

بشار المالک اور اسپینی گروپ میں شامل کمپنیوں کے سربراہ ٹرین میں موجود تھے۔ الرمیح نے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مقام شکر ہے کہ مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے جوڑنے والی حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب رہا۔ جدہ سے ٹرین مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔تجربات مکمل ہونے پر ٹرین کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ ریلوے اسٹیشن الرصیفہ محلے میں شہر کے باب الداخلہ پر بنایا گیا ہے۔5لاکھ3ہزار مربع میٹر کے رقبہ میں ہے۔ حرم شریف سے 4کلومیٹر دور ہے۔ یہ مدینہ منورہ، جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم اسٹیشنوں میں پانچواں ہے۔واضح رہے کہ حرمین ٹرین منصوبے پر کام کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے سعودی حکومت نے دن رات کام کیا۔اس ٹرین سے سب سے زیادہ فائدہ عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…