روس نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا

17  اکتوبر‬‮  2017

ماسکو(آن لائن) روس نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں مغربی میڈیا کے الزامات کی سختی سے تردید کی ۔ مغربی میڈیا نے روس پر افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے اور امریکی مشن کو

ناکام بنانے کے الزامات عائد کیے تھے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 16 اکتوبر کو مغربی میڈیا میں روس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور زمینی حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خبر مفروضوں پرمبنی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔سرگئی لاروف نے کہا ہم اس بات کے ثبوت دے سکتے ہیں کہ برطانیہ اور دوسری قوتیں طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبرمیں دعوی کیا تھا کہ روس کی خفیہ ایجنسی گزشتہ 18 ماہ سے ازبکستان کی سرحد سے ڈیزل سے بھرے ٹینکر افغان طالبان کو بھیج رہی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…