بھرپور امریکی مخالفت کے باوجود پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی، بھارت بھی پریشان

17  اکتوبر‬‮  2017

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کا دو سال کیلئے چوتھی بار رکن منتخب ہوگیا، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باجود پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کے

رکن کی حیثیت سے دو سال2018-20کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان چوتھی بارانسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوا ہے، انتخاب میں پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پراعتماد کا اظہار کرنے پرعالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فتح اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردارکی توثیق ہے،امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی ہے، یہ پاکستان کے حق میں اعتماد کاووٹ ہے۔اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جو ممالک سمجھتے تھے کہ پاکستان تنہائی کاشکار ہو اور رکن منتخب نہ ہو ان کے پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔اس موقع پر دیگر ممالک کے سفیروں نے ملیحہ لودھی کو مبارک باد پیش کی، پاکستان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل ریجن سے ا فغانستان، نیپال اورقطر بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کیلئے ہمارے کردار اورخدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…