ہمارا مقصد ایران میں نظام کی تبدیلی ہے‘امریکی وزیر خارجہ

16  اکتوبر‬‮  2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا مقصد ایران میں جمہوریت کے لیے کوشاں قوتوں کو مضبوط بنانا اور ملک میں حکمران نظام کو تبدیل کرنا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ٹیلرسن نے کہا کہ امریکی تزویراتی

حکمت عملی کا مقصد صرف جوہری معاہدے سے نمٹنا نہیں بلکہ ایران کی طرف سے جملہ دھمکیوں اور خطرات سے نمٹنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ایرانی اپوزیشن قوتوں اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے کوشاں جماعتوں کی معاونت کرنا ہے۔ ہم ایران میں اعتدال پسند ووٹروں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ جمہوریت اور آزادی کے لیے کام کرنے والی طاقتوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔ امریکا ایران میں اقتدار عوام کو سونپنے اور ملائیت سے ایرانی قوم کو نجات دلانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ان کہنا تھا کہ ایران میں گیم کا اختتام نظام کی تبدیلی ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ وہ طویل المدت منصوبہ ہے۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے جامع پالیسی کے قائل ہیں اور وہ ایران کی طرف سے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ سابق صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر

معاہدہ کر کے تہران کو مزید مضبوط بنانے میں اس کی مدد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم سے اب تک ایران کے ساتھ سمجھوتے کو درست کرنے اور اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ٹیلرسن نے اپنے انٹرویو میں دہشت گردی کی ایرانی حمایت، خطے میں دہشت گرد

تنظیموں کی معاونت بالخصوص یمن میں حوثی باغیوں، شام میں صدر بشار الاسد کی معاونت کے ساتھ خطے میں ایرانی انقلاب کی توسیع پر تفصیلی بات چیت کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…