شمالی کوریا کو ایٹمی و میزائل تجربات مہنگے پڑ گئے متعدد اسلامی ریاستوں نے تعلقات ختم کر دئیے

14  اکتوبر‬‮  2017

دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیانگ یانگ

سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا جب کہ شمالی کوریا کے شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے شمالی کوریا کے کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے اور خطرناک کیمیائی میزائل تجربہ کو سفارتی تعلقات ختم کرنے کی وجہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت کو بھی شدید تشویش ہے۔شمالی کوریا کے سخت حریفوں جنوبی کوریا اور جاپان نے خلیجی ریاستوں پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ممالک میں داخل ہونے سے روکیں۔گزشتہ ماہ کویت اور قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے کی فراہمی روک دی تھی۔کویت نے شمالی کورین سفیر کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیجتے ہوئے نئے ویزوں کا اجرا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کی یو اے ای میں ایک اندازے کے مطابق 13سو کے لگ بھگ شمالی کورین باشندے مقیم ہیں جب کہ کویت میں قریبا2500اور قطر میں 1000شمالی کورین شہری موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…