حامدکرزئی بالاخر جاگ گئے،امریکہ سولہ سال سے افغانستان میں کیا کررہاہے اور اب مزید کیا کرنا چاہتاہے؟انتہائی تشویشناک انکشافات

10  اکتوبر‬‮  2017

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو افغا ن جنگ میں شدت، بدامنی اور عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 16 سال گزر جانے کے باوجود امریکہ نہ تو افغانستان سے دہشتگردی ختم کر سکا ہے اور نہ ہی منشیات کی اسمگلنگ الٹا ان دونوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، امریکہ دہشتگرد گروہوں کوجنگی ساز و سامان بھیج کر افغانستان میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے بہانے افغانستان پر امریکی فوج کی یلغار سے  دہشتگردی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس لعنت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ، داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو اسلحے اور جنگی ساز و سامان بھیج کر علاقے میں بدامنی پھیلا کر افغانستان میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔انھوں نے پڑوسی اور علاقائی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی کی مدد کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…