پاکستان نے روس کے ٹکڑے کئےمگرجب پاکستان کو شدید خطرہ ہوا تو مدد کیلئے امریکہ کے بجائےروس میدان میں کود پڑا!! روس نے پاکستان کی مدد کیسے کی؟ناقابل یقین انکشاف ‎‎

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سول و عسکری قیادت کو بخوبی آگاہ تھی کہ افغانستان کیلئے ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کوئی نیک نوید نہیں سنائے گی بلکہ اس سے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا تاہم پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت کو یہ توقع ہرگز نہیں تھی کہ امریکی صدرخود پاکستان کا نام لے کر دھمکی دیں گے تاہم امریکی صدر کی تقریر نے پاکستان کو مجبور کر دیا

کہ وہ امریکہ کو جواب دینے کیلئے اپنے اتحادیوں سے رابطہ کرے۔ سب سے پہلے جو ملک پاکستان کے دفاع کیلئے میدان میں آیا، وہ روس تھا جس نے افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا اور واشنگٹن کو خبردار کیا کہ پاکستان پر دبائو ڈالنے سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا اور نتیجے میں افغانستا ن میں منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان کے موقر انگریزی اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکی دھمکیوں کے بعد چین نے بھی روس کی طرح کا بیان جاری کیا لیکن چینی سپورٹ اور بیان کا تناظر پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ سٹریٹجک تعلقات ہیں جس کی وجہ سے چین کا پاکستان کی حمایت کرنا ناگزیر تھا۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق اس صورتحال میں پاکستان کا روسی حمایت حاصل کرنا ایک بہت بڑی کامیابی تھی ۔ امریکی صدر کی جانب سے افغان پالیسی کے اعلان کے فوری بعد پاکستان نے روس سے رابطہ کیا اور سفارتی چینل کے ذریعے آگاہ کیا کہ پاکستان کو اس نازک صورتحال میں آپ کی مدد چاہئے۔ پاکستان کی درخواست پر روس نے اظہار یکجہتی کرنے کی حامی بھری جس سے دونوں ممالک کے درمیان بے مثال تعلقا ت کی بھی عکاسی ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے افغان پالیسی کے اعلان اور پاکستان کو دھمکیوں کے بعد افغانستان کیلئے روسی صدر

کے نمائندہ خصوصی ضمیر قبولو نے افغان مسئلہ حل کرنے کیلئے پاکستان کو خطے کا اہم کھلاڑی قرار دیا تھا۔ اسی اثنا میں امریکہ کو اس کی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دینے اور خطے کے ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیر خارجہ محمد آصف نے چین ، ایران اور ترکی کا دورہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…