یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے، ٹرمپ نے اپنے سب سے خطرناک اقدام کا اعلان کردیا،ایران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

6  اکتوبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی کا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس طوفان کی طرف ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اس جوہری معاہدے کی روح کی پاسداری نہیں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ایران کے جوہری عزائم اور مشرقِ وسطیٰ میں جارحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔دریں اثناء امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پایاعالمی طاقتوں کا جوہری معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اس کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے ،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکاایران کیساتھ طے پائے معاہدے کو تبدیل کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ ایران سے طے پائے معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کا اعلان کریں گے ، صدر ٹرمپ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بار بار اس سے ختم کرنے یا اس سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات کرچکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…