F-16طیاروں کی پاکستان کو فروخت رکوانے کیلئے بھارت نے کتنی بڑی رقم ادا کی؟ امریکی سیاستدان کا تہلکہ خیز انکشاف!!

5  اکتوبر‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)سابق امریکی سینیٹر لاری پریسلر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کا معاہدہ کروانے کے لیے جس لابنگ فرم نے کام کیا تھا، اسی نے تجویز شدہ فروخت کو رکوانے کے لیے طیارہ ساز کمپنی کے سامنے بھارت کی وکالت کی تھی۔اس بات کا انکشاف سابق امریکی سینیٹر لاری پریسلر نے ہتھیاروں میں گھرے ہمسائے‘ کے عنوان سے اپنی ایک کتاب میں کیا۔مذکورہ کتاب کو حال ہی میں بھارت

میں پینگوئن رینڈم ہاو¿س کی جانب سے شائع کیا گیا جبکہ اس کتاب کے کچھ اقتباسات بھارتی ڈیجیٹل میگزین ‘کوارٹز میں شائع کیے گئے۔خیال رہے کہ لاری پریسلر نے ہی ’پریسلر ترمیم‘ پیش کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیلئے معاشی اور فوجی امداد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔لاری پریسلر کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا کہ ایف 16 طیارے تیار کرنے والی کمپنی ’لوک ہیڈ مارٹن‘ نے واشنگٹن کے پوڈیسٹا گروپ کا تقرر کیا جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر خریداروں کے ساتھ طیاروں کی فروخت کے معاملات کو طے کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔سابق امریکی سینیٹر کی کتاب میں بتایا گیا کہ 2014 سے 2016 تک لوک ہیڈ مارٹن نے اس گروپ کی ذیلی کمپنی ’ٹونی پوڈیسٹا‘ کو 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی۔فروری 2016 میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کتاب میں کہا گیا کہ اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ پوڈیسٹا گروپ کی پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کی فروخت کے معاہدے میں کوششیں نمایاں تھیں۔خیال رہے کہ فروری 2016 میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو 8 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے رہے ہیں اور اس معاہدے کی منظوری کو لوک ہیڈ مارٹن کی واضح فتح قرار دیا جارہا تھا۔پاکستان کے ساتھ اس نئے معاہدے کے

ضوابط کے تحت ایف 16 طیاروں کی اضافی فروخت پر امریکی حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جانے والی تھی اور یہ سبسڈی امریکی غیر ملکی ملٹری فنڈ (ایف ایم ایف) سے دی جانی تھی۔مذکورہ امریکی فنڈ کو دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے کے تحت فوجی سامان کی فروخت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔بھارتی حکومت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت اور ان پر دی جانے والی سبسڈی پر احتجاج کرتے ہوئے

دعویٰ کیا کہ پاکستان کو دیے جانے والے یہ طیارے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف استعمال کیے جاسکتے ہیں۔واشنگٹن میں موجود بھارتی سفارتخانے نے پاک امریکا معاہدے کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کردی تھیں، اس حوالے سے لاری پریسلر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارت کی جانب سے 2010 سے جو لابنگ فرم کام کر رہی تھی وہ پوڈیسٹا گروپ ہی تھا۔امریکی سینیٹر نے اپنی کتاب

یں انکشاف کیا کہ کانگریس میں جو ریکارڈ جمع کرایا گیا اس کے مطابق پوڈیسٹا گروپ نے بھارت سے پاک-امریکا معاہدہ ختم کروانے کی کوششیں کرنے کیلئے 7 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم وصول کی۔لاری پریسلر کا کتاب میں دعویٰ ہے کہ بھارتی سفارتخانے کی جانب سے لابنگ فرم پر دبائو نتیجہ خیز ثابت ہوا اور معاہدے کے کچھ روز بعد ہی ریپبلکن سینیٹر رند پال نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے ایک

مشترکہ قرارداد پیش کی۔امریکی سینیٹر کی اس قرارداد کو سینیٹ میں بحث کیلئے لایا گیا جسے مسترد کرتے ہوئے طیاروں کی فروخت کا معاہدہ منظور کر لیا گیا تاہم ایف ایم ایف سبسڈی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان یہ ماننے پر مجبور ہوگیا کہ وہ 8 فائٹر طیارے خریدنے کے لیے مکمل کرایہ ادا کرنے کا متحمل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…