پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک ڈرامہ، بھارتی فوج حملے کی تیاری کر رہی تھی تب میں وہیں تھا، میں نے دیکھا کہ۔۔ تیج بہادر نے اپنی ہی فوج کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا

2  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بارڈر فورس کا جوان تیج بہادر تو سب کو ہی یاد ہو گا۔ تیج بہادر نے بھارتی فوج میں ہونیوالی کرپشن اور فوج کے جوانوں کے ساتھ افسروں کی زیادتی اور برے سلوک پر آواز اٹھاتے

ہوئے اس سے قبل اپنی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوج میں جوانوں کے راشن اور ان سے کئے جانے سلوک کا بھانڈا پھوڑا تھا ۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تیج بہادر کو غیر اعلانیہ طور پر گرفتار کر کے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں۔ تیج بہادر کی اس کے بعد بھی ویڈیو سامنے آئی اور اب حال ہی میں تیج بہادر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے بھارتی فوج کے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے تاہم پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک ایک ڈرامہ ہے اور اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا میں اس سارے ڈرامے کا عینی شاہد ہوں۔ تیج بہادر کا کہنا تھا کہ پیرا ملٹری کے کئی جوانوں کو سرکاری اسپتالوں میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔ بی ایس ایف اور بھارتی فورسز کے سات سو جوان بیماری سے مر چکے ہیں نوکری سے معطل کیے جانے والے جوانوں پر جھوٹے کیسز بنائے گئےہیں۔ تیج بہادر نے اپنے دعوے کی سچائی میں کہا کہ اگر میں نے جو کچھ کہا ہے وہ جھوٹ ہو یا اس میں ایک فیصد بھی قصور ثابت ہو جائےتو اسےانڈیا گیٹ پر پھانسی لگا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…