ایران نے دباؤ قبول کرلیا، تنصیبات کی معائنہ کاری پر تیار

29  ستمبر‬‮  2017

تہران(این این آئی)ایران نے عالمی برادری کی طرف سے مشکوک جوہری اور فوجی تنصیبات کے معائنے کے مطالبے کے حوالے سے دباؤ قبول کرتے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ان کا ملک فوجی اور جوہری پروگرام کے حوالے سیمتنازع

سمجھی جانے والی تنصیبات کو عالمی معائنہ کاروں کے لیے کھولنے کو تیار ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں ایشیائی ریسرچ آرگنائزیشن سینٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک جوہری اور فوجی تنصیبات کی معائنہ کاری اور ان کی کڑی نگرانی کے لیے تیار ہے۔جواد ظریف نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ کے تازہ بیان سے ایک روز پیشتر عالمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف حساس تنصیبات تک عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دے بلکہ ان تنصیبات کی کڑی نگرانی کی اجازت فراہم کرے تاکہ اس امر کی تصدیق کی جا سکے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کررہا ہے۔ تاہم ایران کی طرف سے کسی قسم کی لچک کا مظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ایران کی جانب سے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کے حوالے سے لچک کا مظاہرہ کرنے کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ 15 اکتوبر تہران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…