دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے سے پائلٹ انتقال کر گیا، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

27  ستمبر‬‮  2017

دبئی(آئی این پی ) اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم جانے والی ای وائے 927 پرواز کا کپتان حرکت قلب بند ہونے سے دوران پرواز فضا میں ہی چل بسا۔ طیارے میں موجود فرسٹ پائلٹ نے دوران پرواز پیش آنے والے واقعہ کی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور پرواز کا رخ موڑ کر

کویت کی جانب کردیا جہاں ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔جہاز لینڈ ہونے سے قبل رن وے پر تمام تر امدادی ٹیموں اورعملے کو الرٹ کردیا گیا تھا جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم طیارے میں جا کر کپتان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مرنے کی تصدیق کردی۔اتحاد ایئرویز نے دوران ڈیوٹی کپتان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…