سعودی عرب کے قومی دن پر خواتین کی تقریبات میں شرکت،سوشل میڈیا پرتنقید

26  ستمبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی حکومت کو خواتین کو ملک کے قومی دن کی تقریبات میں پہلی بار شرکت کی اجازت دینے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم ہونے والی اس تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ اور کنسرٹ سمیت مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی گئی تھیں اور خواتین کو فیملی سیکشن

میں بیٹھنے کی جگہ دی گئی تھی۔یہ تقریب حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے ادارے انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی اور اس میں رقص، گلوکاری اور ریلیاں بھی پیش کی گئی تھیں۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق خواتین کو گھر سے باہر عبایا اور سکارف پہننا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں ان پر گاڑی چلانے پر پابندی عائد ہے اور وہ گھر

سے بغیر کسی بالغ مرد کے نہیں نکل سکتیں۔لیکن قومی دن کی تقریبات میں ان کی شرکت پر سوشل میڈیا پر رد عمل بٹا ہوا نظر آیا۔دوسری جانب کئی صارفین نے اس تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔میں نے اس تقریب میں شرکت کی تھی اور یہ بالکل مختلف ماحول تھا اور اس سے مجھے دوسرے ممالک میں ہونے والی تقریبات کی یاد آگئی۔ میرے وطن، آگے بڑھتے جاؤ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…