چین اور پاکستان کی مسلح افواج نے ملکر ایسا کام کر دیا کہ بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا،

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی دوستی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاک چین دوستی بھارت سمیت کئی ممالک کی آنکھوں میں اس وقت کانٹے کی

طرح چبھ رہی ہے ۔ پاکستان اور چین ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آئے ہیں اور دفاعی شعبے میں تعاون کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے مشترکہ ہوائی مشقیں جاری ہیں جو سات ستمبرسے شروع ہوئی تھیں اور 27ستمبرتک جاری رہیں گی۔چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کی مشترکہ ہوائی مشق شاہینVI کامیابی کیساتھ جاری ہیں، پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل تھا۔ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائےرفورس کےJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیاروں نے حصہ لیا۔ان مشقوں کے دوران ایک ہی طیارے میں دونوں ممالک کے پائلٹس نے مشقوں میں حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران مشن کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اور اس پر عملدرآمد نے دونوں ممالک کے پائلٹس کو نہ صرف قریب کیا بلکہ دونوں ممالک کے پائلٹس کو آپریشنل تکنیکس بارے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے شاہینVIفضائی مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

 

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…