روسی فوج پاکستان کے کس علاقے میں پہنچ گئی؟ دونوں افواج مل کر کیا کرنے والی ہیں؟ دشمن پریشان

25  ستمبر‬‮  2017

چیراٹ / راول پنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان خصوصی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا، تربیتی مشقیں”دروزبہ2017″دوہفتےتک جاری رہیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان خصوصی تربیتی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مشترکا مشق میں ایس ایس جی کمانڈوز اور زمینی افواج

حصہ لیں گی۔ یہ مشقیں 2ہفتے تک جاری رہیں گی۔ترجمان کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان خصوصی تربیتی مشقیں اس بار روس میں ہورہی ہیں، مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا، جب کہ انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی کی مشقیں بھی اس کا حصہ ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز گزشتہ سال 2016 میں ستمبر کے مہینے میں ہوا تھا، یہ اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ حالیہ فوجی مشقوں کو سلواکیہ زبان کے لفظ ’دروزھبا‘یعنی دوستی کا نام دیا گیا ہے۔اس سے قبل ان مشقوں میں دونوں ممالک کے200فوجییوں نے حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے 2علاقوں میں جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ پہلے پاکستان کے شمال مغربی علاقے گلگت بلتستان میں رتو میں ہائی ایلٹی ٹیوڈ اسکول، جب کہ بعد ازاں خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں چیراٹ میں مشقیں کی گئیں۔یاد رہے کہ ان مشقوں کا اعلان گزشتہ سال 2016 کے شروع میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا، جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…