اہم اسلامی ملک پر آبدوز سے حملہ،روس نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

23  ستمبر‬‮  2017

ماسکو (این این آئی)روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایک روسی آبدوز نے شام کے صوبے اِدلب میں ایک ٹھکانے کی جانب میزائل داغے۔ کارروائی میں ان شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے رواں ہفتے روسی فوجی پولیس کے ایک دستے کے خلاف گھات لگانے کی کوشش کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحیرہ روم کے پانی میں موجود آبدوز کی یہ ضرب داعش تنظیم کی جانب سے شام کے شمال مغرب میں حماہ کے قریب

بشار حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں کیے گئے حملے کی جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ شدت پسندوں نے مذکورہ حملے کے نتیجے میں روسی فوجی پولیس کے 29 اہل کاروں کا محاصرہ کر لیا جس کے بعد روس اپنی فضائیہ کی معاونت سے اس محاصرے کو ختم کرنے کے واسطے ایک خصوصی کارروائی کرنے پر مجبور ہو گیا۔ وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ 300 کلومیٹر کی دْوری سے داغے گئے کیلیبر میزائل نے داعش تنظیم کے اْن عناصر کی قیادت کے مراکز ، بکتربند گاڑیوں اور اڈوں کو نقصان پہنچایا جنہوں نے اصل حملے میں شرکت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…