نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی

21  ستمبر‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے ملی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔پریانکا نے اپنی اور ملالہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملالہ کی ہمت، عزم اور حوصلے کی

تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں مستقبل میں ملالہ کی زندگی پر ناول لکھنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی کتنی اسمارٹ، متاثر کن شخصیت کی مالک ، حوصلہ افزا اور مزاحیہ ہے، انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ آپ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے رول ماڈل ہیں میں نے آپ کے اوراپ کے والد مسٹر یوسفزئی کے ساتھ چند گھنٹے گزارے انہوں نے مجھے میرے والد کی یاد دلادی ،میں نے اس ملاقات میں آپ کے بارے میں صرف یہی رائے قائم کی ہے کہ آپ ایک نوجوان لڑکی ہیں جس کے کچھ خواب ہیں، آپ کا مزاحیہ انداز، ہندی فلموں سے آپ کاپیار میں کبھی نہیں بھولوں گی اس کے علاوہ چھوٹی سی عمر میں آپ کے اوپر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے مجھے فخر ہے کہ میں آپ کی دوست ہوں آپ دنیا کی تمام خواتین کیلئے مثال ہیں، آپ سے ہندی اور اردو میں بات کرنے اور اپنے خفیہ راز شیئر کرنے لییبے چین ہوں۔دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور پریانکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی ہے.اس کے جواب میں پریانکا نے ٹوئٹر پر ہی ملالہ کو کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملی ہوں تم بڑے دل والی چھوٹی سی لڑکی ہو مجھے تم پر فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…