ٹرمپ اور حسینہ واجد کی ملاقات، روہنگیا مسلمانوں کا نام آتے ہی امریکی صدر کی غیر متوقع حرکت ،

20  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، بنگلہ دیش بارے پوچھنے پر جب حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کا ذکر کیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ کہے بغیر آگے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے درمیان مصافحہ اور چند جملوں کا تبادلہ ہوا جس میں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے انہوں نے مـصافحہ کے بعد پوچھا کہ بنگلہ دیش کیسا ہے؟جس پر حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹھیک ہے مگر آج کل روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، حسینہ واجد کی اس بات کے جواب میں کچھ کہنے کے بجائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے کی جانب بڑھ گئے۔ حسینہ واجد نے ایک عرب ٹی وی کو انـٹرویو میںسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کیوں ان سے کچھ مانگوں جب کہ مجھے پتہ ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی سوچ واضح کر دی ہوئی ہے ۔ اگر امریکی صدر روہنگیا مسلمانوں کا درد اور مشکلات کو محسوس نہیں کر رہے تومیں ان سے ان کیلئے کوئی سوال نہیں کروں گی۔ بنگلہ دیش کا جغرافیائی محلہ وقوع بہت چھوٹا اور آبادی 16کروڑ ہے ، ہمارے ملک میں غربت سہی اگر ان حالات میں بھی ہمارے لوگ گزر بسر کر رہے ہیں تو چند ہزار یا چند لاکھ روہنگیا ہم پر بوجھ نہیں ہم ان کے ساتھ بانـٹ کر کھا لیں گے اور ہمارے لوگ ایسا کر بھی رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…