سعودی عرب کا عام پٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پرغور

19  ستمبر‬‮  2017

ریاض(آئی این پی )سعودی حکومت نے عام پٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا۔امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت عام پٹرول اور طیاروں کے ایندھن کے نرخ نومبر سے انتہائی حد تک بڑھانے کی تجویز پر

غور کررہی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں خودبخود اضافہ ہوجائے گا۔ اضافہ بتدریج ہوگا۔ امریکی ادارے نے نرخوں میں اضافے کے سعودی پروگرام سے باخبر شخصیت کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت اندرون ملک پٹرول کے نرخ اتنے ہی کردے گی جتنا کہ عالمی منڈی میں ہیں۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 91 پٹرول کی فی لیٹر قیمت80 فیصد اضافے کے بعد 75 ہلالہ کے بجائے ایک ریال 35 ہلالہ ہوجائے گی۔ اطلاع یہ ہے کہ سعودی حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ 2018 کے اوائل تک کرنا چاہتی ہے۔ حتمی فیصلہ ستمبر یا اکتوبر میں متوقع ہے۔ مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیاروں کے ایندھن اور پٹرول کے نرخوں میں یکبارگی اضافہ فوری ہوگا جبکہ دیگر قسم کے ایندھنوں کے نرخ 2021تک بتدریج بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پٹرول اور بھاری ایندھن میں اضافے کی انتہائی حد مقرر کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھا ہے کہ

معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ بجلی کے نرخ پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے باعث بتدریج ہی بڑھائے جائیں گے۔ صورتحال سے واقف کاروں کا کہنا ہے کہ پٹرول کے نرخوں میں اضافے کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اس

وقت تک اضافہ نہیں ہوگا جب تک کہ ” حساب المواطن” اکانٹ کا اعلان نہ کردیا جائے۔ سرکاری طور پر یہ پالیسی مقرر ہے کہ پہلے حساب المواطن اور اس سے استفادہ کے حقداروں کی درجہ بندی کا اعلان ہوگا اور پھر پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا فیصلہ ہوگا۔ اگر بجلی اور پٹرول سے سبسڈی

نومبر میں ہٹانا طے ہوگا تو حساب المواطن کو اکتوبر میں مو ثر کردیا جائے گا۔محدود آمدنی والے سعودیوں کو حساب المواطن کے ذریعے زرتلافی دیا جائیگا۔ حساب المواطن کیلئے 11841969 شہری اندراج کراچکے ہیں ان میں 8411271 ایسے شہری شامل ہیں جو پروگرام سے بنیادی استفادہ کرنے والوں

کے تابع ہیں۔ ان کا تناسب 71 فیصد بنتا ہے۔ نائب وزیر محنت ڈاکٹر احمد الحمیدان نے بتایا ہے کہ حساب المواطن کی شروعات 2017 میں 25 ارب ریال کے سرمائے سے ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…