فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھنے کیلئے کس ملک کے صدر سے مشورہ مانگا تھا؟

19  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ(این این آئی)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بظاہر چین میں اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی رسائی کے لیے اتنے زیادہ بے تاب ہیں کہ انہوں نے چینی صدر شی چن پنگ سے بچی کے ناموں کے حوالے سے مشورہ بھی طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین میں فیس بک پر 2009 سے پابندی عائد ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ مارک زکربرگ اسے ختم کرانے کے لیے کافی سرگرم ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق 2015 میں وائٹ ہائوس میں ایک ڈنر کے دوران مارک زکربرگ نے چینی صدر سے کہا کہ وہ ان کی پہلی اولاد (جس کی پیدائش اْس وقت جلد متوقع تھی) کا چینی نام رکھیں، عام طور پر یہ اعزاز بزرگ رشتے داروں کے حصے میں آتا ہے، تاہم چینی صدر نے انکار کردیا۔2016 میں فیس بک کے بانی اور ان کی اہلیہ پریسلا چن نے مارک زکر برگ کے فیس بک پیج پر چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔اس ویڈیو میں یہ جوڑا چینی زبان میں گفتگو کرتا نظر آیا اور انہوں نے میکسیما کے چینی نام چین منگ یو پر تبادلہ خیال بھی کیا۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ مارک زکربرگ نے چینی زبان بولنے کا عوامی سطح پر مظاہرہ کیا ہو۔اس سے قبل 2015 میں نئے چینی قمری سال کے آغاز پر بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کمال کرکے دکھایا تھا۔اسی طرح 2015 میں ہی انہوں نے بیجنگ میں ایک یونیورسٹی پروگرام کے دوران بھی چینی زبان میں طالبعلموں سے بات چیت کی۔تاہم اب تک ایسے اقدامات چین میں فیس بک پر پابندی کے حوالے سے کچھ زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…