معاہدے کی ایرانی خلاف ورزی نے معائنہ کاری پر مجبور کیا،امریکا

14  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی اور حساس جوہری تنصیبات کا معائنہ اس کے لیے کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایران نے متنازع ایٹمی پروگرام پر طے پائے سمجھوتیکی روح کے مطابق اقدامات نہیں کیے ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نویرت نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران جوہری معاہدے کے تمام شرائط پر عمل درآمد نہیں

کرتا ہے واشنگٹن عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران بھیجنے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ موجودہ حکومت نے ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ فوری ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس سمجھوتے کو باقی رکھنے یا نہ رکھنے پربھی غور کررہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ آیا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی معائنہ کار کیا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ اگر ’آئی اے ای اے‘ کے معائنہ کاروں کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کے مطابق عملی اقدامات کررہا ہے تو معاہدہ برقرار رکھا جائے گا ورنہ اس پرنظر ثانی کی جاسکتی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ اس معاہدے کی دیگر شرائط میں خطے اور عالمی سطح پر قیام امن کے لیے اقدامات بھی شامل تھے مگر ایران نے ان امور پر پابندی نہیں کی۔ہیذر نویرت نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہر طرح سے روکے گا۔ ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسا ہی ایک بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عراق،

شام اور یمن میں ایرانی مداخلت اور ایرانی ملیشیاؤں کی موجودگی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…