امریکہ کو اب تک کی سب سے بڑی ایک اور قیامت کا سامنا

10  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان ارما کا آج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، طوفان کے باعث دو سو نو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی تیزہوائیں کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جزائرکیریبین اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد تاریخ کے بد ترین طوفان ارما کا آج فلوریڈا کے ساحل سےٹکرانے کا امکان ہے جس کے پیش نظر فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔امریکہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

طوفان کے باعث دو سو نو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی تیزہوائیں چلنے اور 15 فٹ تک اٹھنے والی طوفانی لہروں سے علاقے میں سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند گھنٹوں تک کیوبا کے ساحل سے گزرنے کے بعد سمندری طوفان ارما کا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔فلوریڈا کے گورنر نے سمندری طوفان کے پیش نظرلاکھوں رہائشی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقلی اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان ارما کیوبا کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے بعد مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔کیربین سی کے جزیرے کوراساؤ میں واقع امریکی قونصل خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ سن مارٹن میں ارما طوفان کے نتیجے میں پھنس جانے والے چھے ہزار امریکی شہریوں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ ارما طوفان کے نتیجے میں سن بارٹل ور سن مارٹن جیسے جزائر کو نوے فی صد سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔بحر ا قیانوس میں گذشتہ روز آنے والا طاقتور ترین سمندری طوفان اِرما کیریبین جزائر سے ٹکرانے کے بعد امریکا کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک چودہ افراد ہلاک گئے۔امریکا کی تاریخ میں آنے والے طاقت ور ترین طوفان اِرما کی تباہ کاریوں کے بعد امریکا کے ساحلی علاقوں کے لاکھوں افراد کو علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات کی جانب جانے کی ہدایت کردی گئی۔انٹر نیشنل ریڈ کراس کے مطابق سمندری طوفان سے اس وقت تک ایک کروڑ دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…