امریکی جہازوں کا اجتماعی فرار،بڑی تباہی ،تاریخ کا بدترین اور انتہائی خطرناک طوفان،حیرت انگیز تاریخ رقم ہوگئی

9  ستمبر‬‮  2017

انقرہ/ویانا(این این آئی)امریکا کی مختلف ریاستوں میں تباہی پھیلانے والے’ارما‘ سمندری طوفان کے ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھنے کے بعد ہوائی اڈوں پر موجود جہازوں کو ملک کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ’ارما‘ طوفان کو بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا تاریخ کا بدترین اور انتہائی خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ’ارما‘ طوفان گذشتہ چند روز کے دوران جزیرہ باربودا میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ساتھ انیتگوا جزیرے پر بھی نقصانات کا باعث بنا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان جلد ہی جزائر لیوارڈ اور بورٹوریکو میں پہنچ رہا ہے جس کے نتیجے میں کیوبا اور جنوب مشرقی امریکی ریاستیں بھی اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔امریکی حکومت نے ریاست فلوریڈا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت فلوریڈا کے تمام ہوائی اڈوں سے ہوائی جہاز محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔ خطرہ ہے کہ فلوریڈا سے ٹکرانے والا طوفان ہوائی اڈوں اور ان پر کھڑے طیاروں کے لیے غیر معمولی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔قبل ازیں ترک ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول سے فلوریڈا کے میامی ہوائی اڈے کی پروازیں نو اور دس ستمبر کو منسوخ کردی گئی ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رِک سکاٹ نے ریاست کے بیس ملین رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ سمندری طوفان ارما کے ٹکرانے کی صورت میں انہیں انخلا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان طاقتور اور ہولناک ہے اور انخلا کی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔کیٹیگری پانچ کے طاقتور طوفان اِرما کی زد میں آ کر اب تک کم از کم دس افراد ہلاک اور 23سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ طوفان اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے اور کافی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔دریں اثناء فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کیریبیئن کے خطے میں واقع فرانسیسی جزیرے سینٹ مارٹن اور سینٹ بارتھیلمے پر سمندری طوفان اِرما کی وجہ سے نو افراد ہلاک جب کہ کم از کم سات لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کیٹیگری پانچ کے سمندری طوفان ارما کی وجہ سے ان جزائر پر 112 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان ارما نے کیریبیئن کے خطے میں تباہی مچا دی تھی اور سینٹ مارٹن کا قریب 95 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی حتمی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…