میانمار میں مزید آٹھ مسلم دیہات نذر آتش،امدادی کارکنوں کی تشویش

9  ستمبر‬‮  2017

ینگون (این این آئی)میانمار کے شمال مغرب میں فوج اور انتہا پسند بدھ بھکشوئوں نے روہنگیا مسلمانوں کے مزید 8 سے زائد دیہات نذر آتش کردیے جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پناہ لے رکھی تھی۔عینی شاہد کے علاوہ مزید تین ذرائع نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو اس متعلق بتایا۔این عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک گائوں کو خود جلتے ہوئے دیکھا جہاں بدھ بھکشوئوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے فورسز کی مدد سے گائوں میں آگ لگائی ۔ ایک مقامی دیہاتی نے فون پر

بتایا کہ 4 بجے کے قریب آگ میں گھرے دیہاتوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا، انہوں نے بتایا کہ میں چن گائوں میں موجود تھا جہاں سے یہ سارا نظارہ دیکھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا کہنا تھا کہ راکھائن میں فوج اور انتہا پسند بدھ بھکشوئوں نے مسلمان آبادی کا صفایہ کرنے کے لئے جلائو گھیرائو کی مہم جاری کررکھی ہے، مزید دیہاتوں کو نذر آتش کئے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوسکتا ہے جہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پناہ لینے والے برمی مسلمانوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔حالیہ آتشزدگی اور حملوں کے واقعات راتھیڈونگ میں پیش آئے جو روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے، امدادی کارکنوں کو تشویش ہے کہ مسلمان مہاجرین کی بڑی تعداد یہاں پھنس گئی ہے، آگ لگانے کے واقعات کی تصدیق دیگر ذرائع نے بھی کی ہے جن میں انسانی حقوق کو مانیٹر کرنے والے دو مبصرین اور ایک مقامی صحافی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلائے گئے حالیہ دیہاتوں میں راکھائن کے شمال سے 65 کلو میٹر دور کے علاقے شامل ہیں جہاں مسلمان اکثریت ہے، ایک زریعہ نے بتایا کہ ملک کے اندر بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کا کیمپ بھی شعلوں کی نذر کردیا گیا جہاں 300سے 400 مسلمان رہائش پذیر تھے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ میانمار میںجاں بحق ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔ یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ د?ش جانے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…