’’ترک صدر کی اہلیہ نے میدان مار لیا‘‘ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے آج خود کہاں پہنچ رہی ہیں؟

7  ستمبر‬‮  2017

انقرہ ( آن لائن) تر ک خاتون اول اور صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ امینہ اردگان میانمار کی فوج کے قتل عام سے فرار ہونے والے روہینگیا مسلمانوں کے کیمپوں کے دورے کے لئے آج بنگلہ دیش روانہ ہو رہی ہیں۔دورے کے دوران وہ روہنگیا مسلمانوں سے ملیں گی جبکہ اپنے ہمرا ہ امدادی سامان لے جائیں گی ،

ایک ہزار ٹن کے امدادی سامان میں لباس، خوراک اور فوری ضروریات کی اشیاءشامل ہیںجو ایک لاکھ کنبوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو میانمار کے صوبہ رخائن کے شمال میں درپیش تشدد کے واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روہینگیا مہاجرین اور اس سے قبل بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہینگیا مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس معاملے میں ترکی کی طرف سے کی جانے والی امداد کا تعین کرنے کے لئے بنگلہ دیش کا دو روز ہ دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ کے ہمراہ ترک خاتون اول امینہ اردگان ، اورر ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے سربراہ سردار چام بھی ہوں گے ۔ خاتون اول اور ترک وزیر خارجہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ترک خاتون اول میانمار کی سرحد پر واقع بنگلہ دیش کے شہر ‘کوکس’ بازار کا دورہ کر کے مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور امدادی سامان پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…