عذاب الٰہی امریکہ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔۔ٹی وی ، ریڈیو انٹرنیٹ پر وارننگ جاری، لاکھوں لوگ گھر چھوڑ گئے

6  ستمبر‬‮  2017

فلوریڈا (آئی این پی)امریکا ابھی ہاروی طوفان کے نقصانات سے پوری طرح نبرد آزما نہیں ہو سکا تھا کہ ایک اور طوفان جسے ارما کا نام دیا گیا ہے اپنی پوری شدت کے ساتھ مزید تباہی پھیلانے کو تیار ہے۔بحراوقیانوس میں بننے والاارما طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔

سمندری طوفان ارما فلوریڈا اور کریبین آئی لینڈ کو اپنا نشانہ بنائے گا۔تباہی سے بچنے کیلئے حکام نے فلوریڈا کیز کے رہائشی علاقے خالی کرالئے گئے ہیں جبکہ لیوارڈجزائر، برٹش اور یوایس ورجن آئی لینڈز، پورٹرریکومیں طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے کی ہوگئی ہے ، جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ امریکا کے قومی ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ طوفان کی ہوائیں 295کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے فلوریڈا سے ٹکرا سکتے ہیں۔حکام نے120میل پر محیط ریاست فلوریڈا کے جزائر سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔فلوریڈا کیجزیریکیزمیں طوفان کے پیش نظر سیاحوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ مغربی کیزسے سیاحوں کاانخلا شروع ہونیکاامکان ہے۔جزیرہ کیزسطح سمندرسے3 سے 4 فٹ بلند ہے، ارما طوفان کیباعث 7سے11فٹ بلندلہریں اٹھنے کاامکان ہے۔یاد رہے کہ چند روز پہلے سمندری طوفان ہاروی نیریاست ٹیکساس میں بڑی تباہی مچائی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…