افغانستان کی دلدل ،پاکستان اورامریکہ آمنے سامنے، فیصلے کی گھڑی آگئی،تشویشناک انکشافات

21  اگست‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کی دلدل ،پاکستان اورامریکہ آمنے سامنے، فیصلے کی گھڑی آگئی،افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کیا ہو گی ؟ اس بارے میں ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی صبح 6 بجے ٹیلی وڑن پر اپنی قوم سے خطاب میں آگاہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے کہاکہ ٹرمپ مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان پر پابندیوں کا اعلان بھی ہوسکتاہے،امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کی منظوری کا اعلان کریں گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی صبح 6 بجے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کیمپ ڈیوڈ میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر اہم مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔نئی پالیسی میں اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ امریکا افغانستان میں مزید فوجی بھیجے گا یا تمام فوج کو نکال کرافغانستان میں صرف نجی کنٹریکٹرز کی مدد لی جائے گی ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق خطے میں پاکستان کی جیو اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے امریکی حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی اور صدر ٹرمپ نے اس بارے میں بھی نئی وسیع تر پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔اس وقت افغانستان میں 8 ہزار 400 امریکی اور 5ہزار نیٹو ممالک کے فوجی تعینات ہیں۔ جمعہ کے روز کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی مشاورت میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے سفارش کی تھی کہ افغانستان میں 3سے 5ہزار مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں۔امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ اس تجویز کی منظوری دے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…