ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملہ، پاکستان خفیہ طور پر کیا بنا رہا ہے؟ امریکی تھنک ٹینک نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملہ، پاکستان خفیہ طور پر کیا بنا رہا ہے؟ امریکی تھنک ٹینک نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایک امریکی تھنک ٹینک نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایک بڑے صوبے کے ایک دور دراز مقام پر ایٹمی ہتھیاروں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ویب سائٹ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ امریکی تھنک ٹینک دی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی نے کیا ہے، جس کے مطابق ان کی تجزیاتی رپورٹ انویسٹی گیشن اور سیٹلائٹ تصاویر کی بناء پر مرتب کی گئی ہے۔ تھنک ٹینک نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 100 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بیلسٹک میزائل بھی اس زیر زمین کمپلیکس میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس انڈر گراؤنڈ کمپلیکس کے تین داخلی راستے ہیں، جو اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے ہر طرح کی بڑی سے بڑی گاڑی بھی گزر سکتی ہے، اس کے علاوہ ایک علیحدہ سپورٹ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو ڈیوڈ البرائٹ، سارہ برک ہارڈ، ایلی سن لیش اور فرینک پابین نے تیارکیا ہے، ان کے مطابق زیر زمین کمپلیکس کے مقاصد کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے البتہ اس سے یہ اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ اس کمپلیکس کی وجہ سے ایٹمی جنگ کی صورت میں جوابی حملے کی صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…