بھارت چین کے درمیان ممکنہ ہولناک جنگ، دنیا تہس نہس ہو سکتی ہے، دفاعی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

17  اگست‬‮  2017

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا اس وقت شمالی کوریا اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر جمائے ہوئے ہے ٹھیک اس وقت دنیا کی دوابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ بھارت اور چین کے ہمسائے تو ہیں مگر دونوں کو ایک دوسر پر شدید تحفظات ہیں ،ان حالیہ مہنیوں میں بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دونوں بڑی طاقتیں ایشیا میں اپنی طاقت قائم کرنے میں مشغول ہیں۔دونو ں اطراف کے سخت بیانات کسی بھی لمحے حالات کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔اس وقت دونو ں ممالک کی فوجیں سرحد پر الرٹ کی

پوزیشن پر موجود ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق اگر بھارت اور چین کے درمیان جنگ ہولناک شکل اختیار کر گئی تو دنیا کی بڑی طاقتیں فوراََ اس میں کود پڑیں گی اور دنیا تہس نہس ہو جائے گی۔چین و بھارت دونوں ممالک میں موجودہ صورت حال ٹھیک اس وقت پیدا ہوئی جب چین نے متنازعہ سرحدی علاقے میں سڑک تعمیر شروع کر دی تھی اور بھارتی فوج نے تعمیر کو روکنے کے لیے چینی کے سرحدی علاقے میں مداخلت کی تھی۔یاد رہے بھارت اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرسامنے آیا ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق دنیا کو بھارت اور چین حالیہ کشیدگی کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…