10نہیں 20نہیں ایران میں ایک ماہ کے دوران کتنے افراد کو پھانسی چڑھادیا گیا، کتنے پاکستانی شامل تھے؟

3  اگست‬‮  2017

تہران، اسلام آباد(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حکام نے صرف گزشتہ ایک ماہ (جولائی) کے دوران ملک میں 100 سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی حکام اموات کی اصل تعداد چھپا رہی ہے اور اس نے صرف 8 افراد کی موت کا اعلان کیا۔رپورٹ میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایرانی عدلیہ نے رمضان کے ایک ماہ کے لیے سزائے موت پر عمل درامد روک دیا تھا

تاہم عید الفطر کے بعد پھانسیوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دو پاکستانی باپ بیٹوں کو بھی پھانسی دئیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں باپ بیٹا آج سے آٹھ برس قبل ایرانی بلوچستان میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے ۔ گرفتاری کے وقت بیٹے کی عمر صرف 10سال تھی ۔پھانسی کے بعد دونوں باپ بیٹوں کی میتوں کے ساتھ بھی شرمناک سلوک روا رکھتے ہوئے ان کی میتوں کو جیل کے صحن میں سخت دھوپ میں پھینک دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…