کارگل جنگ کے دوران ہم نواز شریف اور مشرف دونوں کو اڑانے والے تھے، پھر کیا ہوا؟

27  جولائی  2017

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کارگل جنگ کے دوران انڈین ایئرفورس کا جیگوار طیارہ اگلے مورچوں پر گلٹہری سیکٹر میں پاکستانی بیس پر بم گراتے گراتے رہ گیا جہاں نوازشریف اوراس وقت

کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف موجود تھے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور پرویز مشرف 24جون 1999کی صبح 8بجکر 45منٹ پر بیس میں موجود تھے،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک سرکاری دستاویز میں انڈین ایئرفورس کی جانب سے بم چلانے کی تصدیق کی گئی تھی، بھارت کے سرکاری حکام کی دستاویز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک جیگوارطیارے نے اگلے مورچوں پراس وقت ایک پاکستانی بیس کو نشانہ بنانا چاہا جہاں اس وقت نوازشریف اور پرویز مشرف موجود تھے تاہم ایک دوسرے جیگوار طیارے جو اصل بمباری پر عمل کرنے والا تھا نے ہدف کے علاقے سے باہر بم گرایا اور ہدایت ملنے کے بعد بیس سے دور چلا گیا پہلا جیگوار بیس میں نواشریف یا پرویز مشرف کی موجودگی کے بارے میں لاعلم تھا جس نے لائن آف کنٹرول کے اس پار گلٹہری سیکٹر میں بیس کو ہدف بنانے کیلئے اپنا لیزر ٹارگٹنگ سسٹم استعمال کیا تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین ایئرفورس کے ایک کموڈور نے جیگوار کے پائلٹ کو ہدایت کی تھی کی اصل ہدف کو نشانہ نہیں بنانا اس کے بعد بم کنٹرول لائن کے بھارتی علاقے میں گرا دیا گیا تھا،اس دن نوازشریف کا پرویز مشرف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے سکما سیکٹرمیں اگلے مورچوں کا پہلا دورہ تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…