’’دعائیں رنگ لائیں ‘‘ یہودیوں نے ہار مان لی ۔۔ فلسطینی مسلمانوں کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

25  جولائی  2017

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے یروشلم میں مسلمانوں اور یہودیوں کے مقدس مقام کے انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹا کر تلاشی کے لیے کم رکاوٹ پیدا کرنے والے جدید آلات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے اس معاملے پر رائے شماری منگل کی صبح ہوئی۔

وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی کابینہ معائنہ کرنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع کے استعمال کے لیے تمام سکیورٹی اداروں کی سفارشات کو منظور کرتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 14 جولائی کو اس مقام پر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے وہاں میٹل ڈیٹیکٹر لگانے شروع کیے گئے تاہم فلسطینیوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔اسرائیل کے اس فیصلے سے چند ہی گھنٹے قبل مشرق وسطیٰ کے لیے اقوامِ متحدہ کے سفیر نے خبردار کیا تھا کہ یروشلم کے مقدس مقام پر جمعے تک کشیدگی کو ختم کیا جانا ضروری ہے بصورت دیگر خطرہ اس تاریخی شہر میں پھیل جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور وہاں گنز سمگل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ضرورت اس قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…