’’ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈیڑھ سو سے زائد خود کش حملے‘‘ یورپی ممالک کو خطرناک انتباہ جاری کر دیا گیا

23  جولائی  2017

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک پر داعش کے ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے،انٹرپول نے انتباہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار گارجین کی ایک رپورٹ میں بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک پرڈیڑھ سو سے زائد خود کش حملوں کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے

وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا ہے جس میں 173عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو یورپ پر ممکنہ طور پر خودکش حملہ کر سکتے ہیں۔ یہ عسکریت پسند غیر ملکی شہریت کے حامل ہونے کی وجہ سے باآسانی یورپ میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ داعش نے انہیں خـصوصی تربیت بھی دے رکھی ہے۔ انٹرپول نے ان افراد سے متعلق اطلاع کو فوراََ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…