’’برطانیہ میں مسلم خواتین کیلئے حلال۔۔۔۔گائیڈ نامی کتاب فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ‘‘

22  جولائی  2017

لندن (این این آئی)مسلمان خواتین اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کس طرح اپنی جنسی زندگی گزارتی ہیں؟اس موضوع پر شائع ہونے والی ایک کتاب ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون پر فروخت ہو رہی ہے اور اس کی اشاعت پر تنازع شروع ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی مسلمہ سیکس مینیوئل،

اے حلال گائیڈ ٹو مائنڈ بلوئنگ سیکس کے نام سے شائع ہونے والی کتاب کی مصنفہ نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور موضوع کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلص کا استعمال کیا ہے۔لیکن برطانوی اخباروں میں مصنفہ کے انٹرویو چھپے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس کی مصنفہ مسلمان ہیں۔اخبار میں ان کے بارے میں اس سے زیادہ معلومات نہیں دی گئیں اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ مصنفہ نے خود یہ گزارش کی ہے۔مصنفہ نے انٹرویو میں کتاب لکھنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت ساری مسلمان خواتین، خاص طور پر روایتی خواتین سیکس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں۔مصنفہ کا دعویٰ ہے کہ وہ کتاب اس لیے لکھ رہی ہیں کیونکہ وہ مسلمان خواتین کی زندگی میں خوشی لانا چاہتی ہیں۔برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ایک مسلمان مصنفہ شیلینا جان محمد نے کہا کہ اگر یہ کتاب مسلمان خواتین سے منسلک فرضی خیالات تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہے تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔اگرچہ کتاب پر تنقید بھی ہو رہی ہے مگر کچھ حلقوں میں اس پر عورتوں کے بارے میں روایتی سوچ کو تبدیل کرنے اور ان کے جسم سے منافع حاصل کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

کتاب کی مصنفہ ان الزامات سے متفق نہیں۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے بارے میں مجھے بہت لوگوں نے ای میل کر کے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسجد کے امام نے لکھا کہ اْن کا ارادہ ہے کہ وہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اس کی ایک کاپی دیں گے۔مصنفہ کے مطابق اس کتاب پر ایک ہی اعتراض ان کے سامنے آیا ہے وہ یہ کہ اس میں مردوں کو نظرانداز کیا گیا ہے اور تمام تر توجہ خواتین پر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…