اسرائیل کھل کرسامنے آگیا،سعودی عرب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

20  جولائی  2017

مقبوضہ بیت القدس(این این آئی)اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل میں مقیم مسلمان جلد ہی اسرائیلی پروازوں میں تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدھا سعودی عرب تک پرواز کرسکیں گے اس وقت اسرائیل میں مقیم مسلمان اردن کی فضائی کمپنی رائل اردن کے ذریعے عمان سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

انہیں حج و عمرے کیلئے دریائے اردن اور ریگستان کو عبور کرکے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا طویل راستہ بس کے ذریعے طے کرنا پڑتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام دونوں ملکوں کو قریب لانے کی امریکا کی کوششوں کا حصہ ہے اور ابھی دو ماہ پہلے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سے پرواز کرتے ہوئے اسرائیل پہنچے تھے۔ اس پرواز سے پہلے تک سعودی عرب سے براہ راست اسرائیل کے لیے پروازکو ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…