سعودی عرب میں پیسہ کمانے کا انوکھا طریقہ ۔۔ کیا کام کیا جانے لگا ؟

20  جولائی  2017

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں فقیروں نے پیسہ کمانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا، جدہ اور ریاض میں فقیر پیسے کمانے کیلئے خود کو خاکروب کے طور پر پیش کر نے لگے ۔اخبار عرب نیوز کے مطابق جدہ میں خاکروبوں کو ماہانہ صرف 400 ریال ملتے ہیں اور وہ اپنی آمدن میں اضافے کے لیے راہگیروں سے ملنے والی ٹپس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق ان میں سے بیشر غیرقانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ہیں جو لوگوں کی دریا دلی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔صحافی ایصام الا غالب کا کہنا ہے کہ خاکروب روزانہ 11 گھنٹے اور ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں۔ تاہم وہ اپنی آمدن میں اضافے کے لیے راہگیروں سے ملنے والی ٹپس کے ذریعے 700 سے 2,500 ریال تک اضافہ کر سکتے ہیں۔اس اضافی آمدنی میں سٹرک پر گزرنے والی گاڑیوں کے ذریعے دی جانے والی ‘صدقہ اور خیرات’ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔جدہ کے کچھ ضلعوں میں صفائی کے ایک اہلکار نے اخبار عرب نیوز کو بتایا ‘مشکل یہ ہے کہ یہ افراد وردیاں حاصل کر کے پیسہ کمانے کے لیے خود کو خاکروب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اگرچہ سعودی عرب دنیا کے چند امیر ترین افراد میں سے ایک کا گھر ہے تاہم وہاں دولت کی غیر مساویانہ تقسیم کی وجہ سے 20 فیصد سے زائد شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد اس بات پر حیران ہیں کہ سعودی عرب میں پبلک سروس ورکروں کو اتنی کم تنخواہ کیوں دی جاتی ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ورکروں کو کچھ عزت دے جبکہ ایک دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ یہ ملک دولت مند تو ہے تاہم وہ انسانوں کو تنخوا ادا کرنے میں ناکام ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…