سعودی عرب سے براہ راست تصادم یا جنگ؟

18  جولائی  2017

نیویارک (آئی این پی )ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ یمن کا تنازع تہران اور ریاض کے درمیان براہِ راست تصادم یا جنگ کا باعث نہیں بنے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل برائے خارجہ امور کو بتایا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن تنازعے نے ایک اشتعال انگیز انسانی بحران پیدا کیا جس میں تحران اور ریاض مختلف پہلوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق یمن اور شام کے تنازعے پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باوجود ایران اور سعودی عرب ایسے تنازعوں کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو ڈیزائن نہیں کر رہا ہے۔خیال رہے کہ سنی اکثریتی ملک سعودی عرب اور شیعہ اکثریتی ایران کے درمیان حالیہ چند برسوں میں شدید نوعیت کے اختلافات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔سعودی عرب ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کر رہا ہے جس کی ایران سختی سے تردید کرتا آیا ہے۔سعودی عرب نے اپنی اتحادیوں کے ساتھ مل کر تقریبا دو برس پہلے یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا تاہم اب بھی یمن کے کئی علاقوں پر باغیوں کا قبضہ برقرار ہے۔یمن کے معاملے پر ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی سے پہلے ہی شام کی صورتحال پر دونوں ممالک کے تعلقات تلخ ہو چکے تھے۔چند ماہ پہلے سعودی عرب کی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ مشرق وسطی ایک نئی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ایران کا رویہ تبدیل ہو سکے کیونکہ عراق، شام اور یمن جیسے ممالک میں ایران کی مداخلت اور عزائم بڑا خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…