’’کلبھوشن معاملہ‘‘ بھارت منتوں پر اتر آیا ۔۔ پاکستان سے کیا درخواست کر دی ؟

12  جولائی  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیرخارجہ سْشما سوراج نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کی سفارشات پر ہی پاکستانی مریضوں کو بھارت کا ویزا دیا جائے گا۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزا نہ دیے جانے پر پاکستانی حکومت سے شکایت بھی کی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سْشما سوراج نے کہاکہ میری ہمدردیاں اْن تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں جو بھارت میں علاج کے لیے میڈیکل ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کو ویزا دینے کے لیے بھارت کو وزیراعظم کے مشیر برائے اْمور خارج سرتاج عزیز کی منظوری چاہیے۔ سْشما سوراج نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں پاکستان سے اس بات کی شکایت کی کہ وہ بھارتی ایجنٹ کلبھو شن یادیو کی والدہ کو اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے پاکستان کا ویزا نہیں دے رہا۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاکہ ہم نے آوانتیکا یادیو کی ویزا درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی ہے تاکہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کر سکیں جس کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔سْشما سوراج نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاکہ میں نے کلبھوشن یادیو کی ماں کو ویزا دیے جانے کے لیے ذاتی طور پر سرتاج عزیز کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے تو میرے خط وصول ہو نے کی تصدیق تک نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…