امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو ہوٹل میں کمرہ نہیں ملا شہر کے تمام ہوٹلوں میں پہلے ہی کس نے کمرے بک کروا لئے تھے؟

7  جولائی  2017

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گلوبل 20 نمائش جاری ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ سمیت شریک ہیں انہیں جرمنی پہنچتے ہی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب دونوں میاں بیوی کو ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کوئی ہوٹل نہیں ملا کیونکہ ٹرمپ موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے مگر ان کی امیدوں پر سعودی عرب نے پانی پھیر دیا اور پورے ہوٹل کے کمرے بُک کرا لیے۔ اس کے علاوہ بھی شہر کے تمام لگژری ہوٹل پہلے ہی بُک ہیں۔

پارک ہائٹ پر روسی رہنما ولادی میر پوٹن اور ان کے وفد نے پہلے ہی قبضہ کر لیا تھا۔ لی مارڈین ہوٹل پہلے ہی برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسامے کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم بھی اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔میڈیا کے رپورٹس کے مطابق جرمن حکومت کی جانب سے سے دیئے گئے گیسٹ ہاؤس کو امریکی صدر نے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی صدر ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ بنا پاتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…