’’اہم ترین مسئلہ‘‘ایران نے سعودی عرب سے اپنی شرائط منوا لیں

6  جولائی  2017

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس ‘سید رضا صالحی امیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایرانی عازمین حج کی سیکورٹی اور عزت کو یقین دہانی کے بعد ریاست کی پالیسی کے مطابق ایرانی زائرین کو حج کے لئے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ تہران میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حج کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ ضروری اقدامات کے ساتھ ایرانیوں کو اس سال حج پر بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کے حوالے سے ریاست کی پالیسی زائرین کی سیکورٹی اور ان کی عزت کو یقینی بنانے پر مبنی ہے اور انہی شرائط کو ایران کی جانب سے سعودی حکام کے سامنے رکھا گیا اور سعودی عرب نے بھی شرائط پوری کرنے پر یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی حجاج کا تحفظ ایرانی قیادت کی اہم ترجیح ہے۔ وزیر ثقافت نے بتایا کہ حج کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور 31 جولائی کو ایرانی زائرین کا پہلا گروپ سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…