’’گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام‘‘بالی ووڈ فنکار اور ہزاروں افراد میدان میں آگئے

29  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر حملے، بالی ووڈ فنکاروں سمیت ہزاروں افراد بھارت میں سڑکوں پر نکل آئے، مودی سرکار کی خاموشی کے خلاف شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر حملے اور قتل عام پر بالی ووڈ فنکاروں سمیت ہزاروں افراد بھارت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔بھارتی سماجی کارکن صبا دیوان

کی سوشل میڈیا پر شروع کی گئی مہم’’ناٹ ان مائی نیم‘‘کے عنوان سے شروع کی گئی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت حیدر آباد، بنگلور، ممبئی، بوپال سمیت 15سے زائد شہروں میں بھارتی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اور مودی سرکار کی مسلمانوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموش کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔احتجاج میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی وہیں بالی ووڈ فنکار بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے جنہوں نے ’’ناٹ ان مائی نیم‘‘کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔احتجاج میں شریک بالی ووڈ فنکاروں میں شبانہ اعظمی، فلم ساز صبا دیوان، کالکی کوچلن، رنویر شورے، کونکنا سین شرما، نندیتا داس، راجت کپور، وکرانت ماسیح، جم ساربح، گریش کرناد اور دیگر فنکار شامل تھے۔دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا بھی احتجاج میں شریک تھے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سب سے بڑا احتجاجی اجتماع جنتر منترکے مقام پر ہوا ۔احتجاج کے شرکا نے احتجاجی گیتوں سمیت احتجاجی نظمیں پڑھ کر مسلمانوں کے گائے کے گوشت کے نام پر قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 

 

 

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…