ٹرمپ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

27  جون‬‮  2017

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ جزوی طور پر بحال کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آخرکار کامیابی مل ہی گئی، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا 6مسلم ممالک پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں اس بات کا دوبارہ جائزہ لیں گے کہ آیا صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔تاہم فیصلے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر ان غیر ملکیوں پر لاگو نہیں ہوگا جن کا کسی بھی امریکی شخص یا ادارے سے حقیقی تعلق ہے،ان افراد کے علاوہ دیگر تمام غیرملکیوں کو اس حکم نامے پر عمل کرنا ہوگا۔سپریم کورٹ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے پناہ گزینوں پر جزوی پابندی عائد کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ،امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی تحفظ کو یقینی بنانے کی جیت ہے، امریکا کی حفاظت کیلئے فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامی حکم نامے کے ذریعے 6مسلمان ممالک سے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگائی ہے جسے وفاقی عدالت نے کالعدم قرار دیا تھا۔جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…