’’افغان بھارت دوستی ڈیم‘‘ پر حملہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں،انتہائی تشویشناک خبر

25  جون‬‮  2017

کابل(این این آئی) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ’’افغان بھارت دوستی ڈیم‘‘ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے و اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب طالبان نے ضلع چشتی شریف میں ’’سلمیٰ ڈیم‘‘ کی حفاظتی چوکی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، حملہ آور پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔صوبائی پولیس چیف کے ترجمان گیلانی فرہاد نے بتایا کہ

یہ حملہ طالبان نے کیا اور جھڑپ میں 4 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان کی حکومت نے سلمیٰ ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’’افغان بھارت دوستی ڈیم‘‘ رکھا تھا جس کا افتتاح 4 جون 2016 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس ڈیم پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…