طاقت کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ ٹرمپ کی دعوت پر مودی امریکہ روانہ

25  جون‬‮  2017

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آج امریکا پہنچ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، دونوں رہنما 26 جون کو وائٹ ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق نریندر مودی اس ملاقات میں اختلافی معاملات کو زیر بحث نہیں لائیں گے تاہم وہ صدر ٹرمپ کو پاکستان ، افغانستان، دہشت گردی اور معیشیت کے بارے میں بھارتی پالیسیوں کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے بھارت امریکہ تعلقات میں گزشتہ دنوں اس وقت سرد مہری نظر آئی تھی جب صدر ٹرمپ نے ماحولیات کے حوالے سے

پیرس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کرنے کیلئے اربوں ڈالرز کی رقم وصول کی۔تاہم بھارت نے امریکا کی جانب سے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ مودی کی امریکہ آمد سے چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دو ارب ڈالرز مالیت کے ڈرونز بھی فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔امورخارجہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں اس وقت یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ ٹرمپ مودی ملاقات میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں ٹرمپ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں ہندوستان اور امریکہ کی دوستی تو بات کریں گے تاہم پہلے امریکہ کا نعرہ لگانے والے کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ توجہ بھارت سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کرنے پر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…