اہم اسلامی ملک میں خوفناک وباء پھوٹ پڑی،لاکھوں افراد متاثر،اقوام متحدہ نے انتباہ کردیا

24  جون‬‮  2017

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ نے یونیسیف کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز ہو سکتی ہے ٗاقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے

اس وبا کی وجہ سے اب تک ایک ہزار پینسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ٗ لاتعداد افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور موت وزیست کی کشمکش میں ہیں متاثرہ افراد کی بڑی تعداد بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے بعد اس ملک میں جہاں ہزاروں افراد سعودی جارحیت میں شہید اور زخمی ہو چکے ہیں وہیں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادی بدستور یمن پر جارحیت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…