آرڈیننس فیکٹری کے تیار کردہ ہتھیار ناکارہ اور بے کار نکلے، بھارتی فوج

23  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھا رتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے پاس معیاری اسلحہ بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے بھارتی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ اسالٹ رائفل مسلسل دوسرے سال بھی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی بھارتی ہتھیار ناکارہ اور سب کے سب بے کار ہوگئے ہیں ۔بھارتی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاک چین سے بیک وقت جنگ کی خواہش رکھنے والے بھارت کے پاس اسلحہ بنانے کی صلاحیت ہی نہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ اسالٹ رائفل مسلسل دوسرے سال بھی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ بھارتی ہتھیار ناکارہ اور سب کے سب بے کار ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک طرف بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان اور چین کو جنگ کی دھمکیاں دوسری طرف اپنے مسائل سے آنکھیں چرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج جو بندوقیں استعمال کر رہی ہے وہ فرسودہ ہیں ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج نے بتایا ہے ٹیسٹ کے دوران اسالٹ رائفل میں بے شمار خرابیاں سامنے آئیں ۔ اس کو دوبارہ سے ڈیزائن کرنا ہوگا ۔ بھارتی فوج نے ایک لاکھ 85 ہزار اسالٹ رائفلز کے لیے ساڑھے 18 ارب روپے کا معاہدہ کر رکھا ہے ۔ اسالٹ رائفلز کو اے کے 47 اور انساس رائفلز سے تبدیل کیا جانا ہے ۔ دوسری صورت میں رائفل کی خریداری کے لیے اسلحے کے بین الاقوامی تاجروں سے رابطہ کرنا پڑے گا اور اس کام میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…